صحت

ایلو ویرا بیجوں کے مزید حیران کن فوائد

ایلوویرا ایک ایسا پودا ہے جو انسانی صحت اور جلد کی خوبصورتی کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے یہ معدنیات، نمکیات اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق اس پودے میں ایکٹیو امائنوایسڈز، وٹامنز اور اینٹی آکسی ڈینٹس موجود ہیں جو انسانی صحت و خوبصورتی دونوں کیلئے معاون ہیں۔

عام طور پر خواتین اسے بالوں کی نشونما اور چہرے کی تازگی کیلئے استعمال کرتی ہیں لیکن اس کے بیج دل اور جگر کے امراض کیلئے بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

ایلوویرا کے بیج : ایلوویرا کے فائدے تو ہم پہلے بھی بیان کرچکے ہیں اور یہ بات بھی سبھی جانتے کہ اس کا گودا ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے لیکن اس کے بیج کے بھی کئی فائدے ہیں جو یقیناً آج سے قبل آپ کو کسی نے نہیں بتائے ہوں گے۔

السر :

معدے کا السرانتہائی تکلیف دہ مرض ہے، یہ معدے کی اندرونی جھلّی نما دیوار کے زخم کا دوسرا نام ہے، یہ مرض مرغن غذاؤں کھانوں کی وجہ سے ہوتا ہے، اس مرض میں ایلوویرا کے بیج کا پاؤڈر نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کرنا مفید ہے۔

ایگزیما :

آپ کے علم میں ہوگا کہ ایگزیما ایک جلدی بیماری ہے جس کی وجہ سے جلد خشک اور کھردری ہوجاتی ہے، جلد پرخارش کرنے سے جلد بدنما داغ کا شکار ہو جاتی ہے۔

اس مرض میں ایلوویرا کے بیج کا پاؤڈر گلاب کے عرق میں مکس کرکے جلد پر لیپ کرنے سے جلد افاقہ ہوتا ہے۔

بدہضمی :

بدہضمی کا ایک علاج ایلو ویرا کا جیل بھی ہے اور اس کے بیج میں بھی ایسے ذرات پائے جاتے ہیں جو کھانے کو جلد ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں، ماہرین صحت کے مطابق اس کے پاؤڈر کو گرم دودھ کے ساتھ مکس کرکے پینا نہایت فائدہ مند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button