سیاسیات

پنجاب میں نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024: بلدیاتی حکومتوں کی شکل کیا ہوگی؟

مسودہ بلدیاتی ایکٹ 2024 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن بنانے کی تجویز ہے۔ نئی مردم شماری کے مطابق بلدیاتی حلقہ بندی ہو گی ، 20 ہزار سے کم آبادی میں یونین کونسل قائم ہوگی۔ لاہور میں یونین کونسلز کی تعداد 600 کرنے,7 لاکھ سے اُوپر آبادی کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن بنائی جانے کی تجویز دی گئی۔

مسودہ بلدیا تی ایکٹ 2024 میں پندرہ ہزار سے 50 ہزار آبادی تک ٹاؤن کمیٹی کی تجویز دی گئی۔ پچاس ہزار سے 2 لاکھ آبادی میں میونسپل کمیٹی بنانے کی تجویز ہے۔ مسودہ بلدیاتی ایکٹ 2024 میں دو لاکھ سے 5 لاکھ تک آبادی کیلئے میونسپل کارپوریشنز بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ کمیٹی ممبران کی بلدیاتی اداروں کی مدت چار سال مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ جتنا چھوٹا لوکل گورنمنٹ کا حجم ہوگا اتنے زیادہ نچلی سطح تک اختیارات منتقل ہونگے
نیا قانون ہر لحاظ سے جامع اور سابق ایکٹ سے مختلف ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button