سیاسیات

لوگوں نے میرے اور شہباز شریف کے درمیان دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی

کئی لوگوں نے میرے اور شہباز شریف کے درمیان دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ جھکے نہ ڈرے ، نواز شریف
نواز شریف نے کہا ہے کہ ’کئی لوگوں نے میرے اور شہباز شریف کے درمیان دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی لیکن شہباز شریف نہ جھکے نہ ڈرے۔ ‘

پارٹی صدر منتخب ہونے کے بعد انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’شہباز شریف کو پیشکش کی گئی کہ آپ نواز شریف کو چھوڑیں اور وزارت عظمی کا عہدہ لیں لیکن شہباز شریف نے ایسی وزارت عظمی کو ٹھوکر ماری جو بھائی سے بے وفائی پر مل رہی تھی۔‘

انھوں نے کہا کہ آج شہباز شریف نے دوبارہ وہ ذمہ داری میرے کاندھوں پر ڈالی۔ شہباز شریف نے کبھی اپنے بھائی سے بے وفائی نہیں کی اور جو ذمہ داری ان پر ڈالی گئی وہ انھوں نے پوری کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پارٹی کو متحرک بھی رکھا اور جیلیں بھی کاٹیں اور ہر امتحان میں پورا اتری ہیں۔ مریم نواز کو میرے سامنے ہتھکڑی لگا کر جیل لے جایا گیا۔

جواب دیں

Back to top button