دنیا

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید، سرکاری میڈیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی میڈیا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

تہران ٹائمز کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں گورنر تبریز بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ہیلی کاپٹر حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا، صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی سے ملا تھا۔

ایرانی عہدیدار نے صدر رئیسی سمیت تمام مسافروں کی موت کے خدشات کا پہلے ہی اظہار کردیا تھا۔

برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے بتایا تھا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر مکمل طور پر جل گیا ہے۔

لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا، شدید دھند اور انتہائی خراب موسمی صورتحال کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

جواب دیں

Back to top button