دنیا
ترک ڈرون نے رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی کھوج کے دوران ’تھرمل سورس‘ معلوم کیا

حادثے کا ملبہ ملنے سے قبل ایرانی ہلال احمر نے بتایا تھا کہ ترک ڈرون نے متعدد ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی تھی۔
ترکی کی طرف سے بھیجا گیا یہ ڈرون ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام کو ڈھونڈ رہا تھا۔ علاقے کو سکین کرنے کے بعد اس ڈرون نے ’تھرمل سورس‘ معلوم کیا تھا۔
ترک ڈرون کی فضا سے بنائی گئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جگہ پر تاریکی ہے۔ اس مقام کی معلومات ایرانی حکام کے ساتھ شیئر کی گئی تھی۔







