دنیا
’ہیلی کاپٹر کے ملبے کے مقام پر زندگی کے کوئی آثار نہیں‘

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام پر ’زندگی کے کوئی آثار نہیں ہیں۔‘
خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک ایرانی اہلکار سے بات کی ہے جن کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ’پوری طرح جل چکا ہے۔‘
ایرانی ٹی وی نے ویڈیو میں لکھا ہے کہ ’تاحال ہیلی کاپٹر کے مسافروں کے زندہ ہونے کے کوئی آثار نہیں ملے ہیں۔‘
سرکاری چینل کے اینکر نے لائیو نشریات کے دوران کہا کہ ’یہ جملے کہنا مشکل ہیں لیکن اُن کے بچنے کی کوئی علامات نہیں ہیں۔‘







