سیاسیات

شیر افضل مروت کے بھائی کو وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت کے بھائی خالد مروت کو خیبرپختونخوا کی کابینہ سے برطرف کردیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیروں اور خصوصی معاونین کی تقرری کے ایکٹ 1989 کے سیکشن 2 کی شق 2 کے تحت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد مروت کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خالد مروت کو فوری طور پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button