سیاسیات
چیف جسٹس پاکستان کو وزیر اعظم سے ملاقات نہیں کرنا چاہیے تھی: لطیف کھوسہ
پی ٹی آئی کے رہنما و وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کو وزیرِ اعظم سے ملاقات نہیں کرنا چاہیے تھی۔
لاہور ہائی کورٹ بار میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما و وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ 6 ججز انصاف مانگ رہے ہیں، جس کی ریٹائرڈ جج کو ذمے داری دے دی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم یہ نہیں ہونے دیں گے، تصدق حسین جیلانی نے نواز شریف کی نا اہلی کو ختم کیا تھا۔
اسی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی قوم کی نذر کرنی ہو گا، چادر اور چار دیواری کا تقدس اب باقی نہیں بچا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں اب ووٹ اور عوام کی کوئی وقعت نہیں رہی، اب موقع ہے کہ ناصرف وکلاء بلکہ تمام عوام ایک ہو جائیں۔