ناریل کے لڈو ، افطاری کے دسترخوان کی مٹھاس بڑھائے
فروٹ کسٹرڈ اور کھیر تو افطار کے دسترخوان کی رونقیں برسوں سے بڑھاتے آرہے ہیں ہیں اس سال آپ کھوپرے کی مٹھائی بناکر بھی گھر والوں کا دل جیت سکتی ہیں۔
اجزاء:
کھوپرے کا برادہ ایک پیالی، دودھ ایک پیالی، خشک دودھ ایک پیالی، انڈے ایک عدد چینی، ایک پیالی، گھی ایک پیالہ وینیلا ایسنس چند قطرے، اخروٹ اور بادام سجاوٹ کیلئے۔
ترکیب:
ایک پیالی میں انڈا پھینٹیں، جب پیالی جھاگ سے بھرجائے تو اس میں چینی شامل کردیں اور مزید پھینٹیں۔،گھی پگھلا لیں پھرٹھنڈا کریں، اس میں کھوپرے کا برادہ، چینی، خشک دودھ اور تازہ دودھ شامل کریں اور لکڑی کی ڈوئی سے تمام اشیاکو یکجان کریں۔
پھر اس میں انڈے اور چینی والا مکسچر بھی شامل کریں اور جب آمیزہ اچھی طرح مکس ہوجائے تو اس دیگچی کو دھیمی آنچ پر چولہے پر چڑھا دیں، وقفے وقفے سے ڈوئی چلاتی رہیں جب مکسچر خشک ہونے کے قریب ہوجائے تو اس میں بھنائی کرلیں۔
اسٹیل کی ٹرے یا ہموار ڈھکن پر گھی لگائیں اور اس پر بھنا ہوا مکسچر اُنڈیل لیں، بیلن کی مدد سے ہموار کریں اور چھری سے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، پیش کرنے سے قبل اُنہیں بادام کے ٹکڑوں سے سجائیں یا چاروں جانب سے کھوپرے کے برادے میں اچھی طرح لپیٹ دیں۔
مزیدار کھوپرے کی مٹھائی تیار ہے