Uncategorized

بنگلہ دیش کی ٹیم لڑکھڑا گئی، ساجد خان نے 35 رنز پر 6 کھلاڑی آوٹ کر دئیے

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا اختتام ہو گیا، چوتھے دن کا کھیل ساجد خان کے نام رہا جنہوں نے 35رنز دیکر 6 بنگالی بلے بازوں کو واپس پویلین بھیج دیا.
پاکستان کے 300 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں لڑکھڑاہٹ کا شکار نظر آئی ، ساجد خان کی زبردست باولنگ نے کسی بلے باز کو ٹکنے نہ دیا ،
تمام بنگالی کھلاڑی ساجد خان کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ۔ صرف ایک کے مجموعی سکور پر اوپنر محمد الحسن ساجد خان کی گیند پر کپتان بابر اعظم کو کیچ
تھما بیٹھے ، 20 کے مجموعی سکو رپر ساتھی اوپنر شادمان اسلام بھی ساجد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ 22 کے مجموعی سکو رپر کپتان مومن الحق صرف ایک رن بنا
کر رن آؤٹ ہوئے ،مشفیق الرحیم نے پانچ سکور بنائے ، وہ بھی ساجد خان کا شکار بنے ۔
وکٹ کیپر لٹن داس ساجد خان کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔دن کے اختتام پر شکیب الحسن 23 اور تیج السلام بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے ۔
اس سےقبل چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو پاکستان نے 188 رنز سے اپنی اننگز شروع کی اور 300 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی ۔ آج دن کے آغاز میں ہی اظہر علی عبادت حسین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے انہوں نے 56 سکور کئے ،کچھ ہی دیر بعد کپتان بابر اعظم بھی خالد احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔ بابر اعظم نے 76 رنز کی اننگز کھیلی ۔
فواد احمد اور محمد رضوان نے ناقابل شکست ففٹیز سکور ہیں ، فواد نے 50 اور محمد رضوان نے 53 سکور کئے ۔ پاکستان کا سکور 300 پر پہنچتے ہی قومی ٹیم نے اننگز ڈکلیئر کر دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button