سپورٹس
پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب میں کونسے فنکار پرفارم کریں گے؟
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کا نواں ایڈیشن ہفتے سے شروع ہوگا جس کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
ایونٹ کا اینتھم گزشتہ روز ریلیز کردیا گیا جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔
ایونٹ کے پہلے مرحلے میں میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب 17 فروری کو شام06:30 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہو گی۔ شائقین کرکٹ کا داخلہ 03:30 بجے شروع ہوجائے گا۔
فتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری پرفارم کریں گے۔ اس کے علاوہ افتتاحی تقریب میں آتش باری اور لیزر شو کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں افتتاحی میچ 17 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائےگا۔