دنیا

واشنگٹن کا پاکستانی الیکشن پر لگے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

امریکا نے پاکستان کے انتخابات پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نے انتخابات پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا میں کہیں بھی ایسے الزامات کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے، اسی لیے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔

میتھیو ملر نے یہ بھی کہا کہ حکومت بننے کے بعد اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں، مخلوط حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کئی ممالک جہاں پارلیمانی نظام حکومت ہے، جہاں ایک پارٹی کی اکثریت قائم نہ ہو، اس قسم کے اتحاد بنتے ہیں، اس کا فیصلہ امریکا کو نہیں پاکستان کو کرنا ہے۔

جواب دیں

Back to top button