سیاسیات

وزیراعظم بننے کے بعد سیاسی بے گناہ قیدیوں کی رہائی کیلئے کمیشن بنائوں گا: بلاول بھٹو

نوازشریف کابینہ کا حصہ بننا مشکل ہوگا :بلاول بھٹو

نوازشریف کابینہ کا حصہ بننا اب میرے لیے ممکن نہیں کیونکہ وہ آج بھی پرانی سیاست کر رہے ہیں- وہ انتقام کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں

میری والدہ اور والد دونوں نے انتقامی سیاست کی حوصلہ شکنی کی-

بشری بی بی کے نکاح کیس پر اس طرح سے گفتگو نہیں ہونی چاہیے تھی جو کچھ ہو رہا ہے افسوس ناک ہے- ہم نئی نسل کے لیے اچھی مثال نہیں قائم کر رہے-

آصفہ بھٹو سیاست کے میدان میں میری مدد کر رہی ہیں وہ اسمبلی میں بھی آئیں گی-

نئی نسل سے کہوں گا آپ نے اور میں نے پاکستان کے مسائل کا حل نکالنا بزرگوں کے پاس ان کا حل موجود نہیں- پی ڈی ایم بھی جمہوری نہیں رہی-

نوجوانوں سے کہوں گا چنو نئی سوچ کو میں وزیراعظم بن کر پاکستان کے حالات بدلوں گا- سب سے زیادہ انتخابی جلسے کیے کراچی نے ہمیشہ مجھے حیران کیا آج کی ریلی میں عوام نے جس طرح سے محبت دی ان کا مقروض ہوگیا- کراچی میں پیدا ہوئی میری والدہ بھی یہیں پیدا ہوئیں کراچی سے مجھے پیار ہے-

آخری جلسہ کل نوڈیرو میں کریں گے مسلسل انتخابی مہم میں مصروف ہوں مگر تھکا نہیں الیکشن کے بعد آرام کروں گا

جواب دیں

Back to top button