پاکستان
بانیٔ PTI کا پیغام ہے کہ امیداور حوصلے سے الیکشن لڑیں، حامد خان

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر حامد خان نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کا پیغام عوام کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
حامد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا قوم کو پیغام ہے کہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں۔
حامد خان نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ امیداور حوصلے سے الیکشن لڑیں، 8 فروری کو گھروں سے نکلیں اور پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل آنے سے پہلے ہائی کورٹ گئیں تھیں، بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائی کورٹ سے اڈیالہ جیل آئیں اور گرفتاری پیش کردی۔
حامد خان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ حکومت کا ہے







