سیاسیات

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی گرفتاری پر خوش نہیں ٬ مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بیوی کے جیل جانے پر خوش نہیں ہوں۔

نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ اتنا بڑا جلسہ ہے کہ بال اسٹیڈیم سے باہر چلی گئی ہے، جلسہ اتنا بڑا ہے کہ لوگ اسٹیڈیم کے باہر تک موجود ہیں۔

انہوں نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو سلام پیش کرتی ہوں، آپ نے نارووال کے لوگوں کی خوب خدمت کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے گھروں کو چلے گئے، نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے انجام کو پہنچ گئے، نواز شریف پر ایسا کونسا جھوٹا الزام ہے جو نہیں لگایا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کل بانی ٹی آئی کو قومی راز افشاں کرنے پر 10 سال کی سزا ہوئی، آج عمران خان کی اہلیہ کو بھی جیل بھیج دیا گیا، میں بانی پی ٹی آئی کی بیوی کے جیل جانے پر خوش نہیں ہوں، میں کسی کی پریشانی پر خوش نہیں ہوتی، میں اپنی ماں کو لندن میں بیمار چھوڑ کر پاکستان آئی تھی

جواب دیں

Back to top button