سیاسیات

عمران خان کا اقتدار سے نکلنا سازش تھی یا نہیں، آرمی چیف کیا سمجھتے ہیں؟

عمران خان کو دو کیسوں میں بھاری سزا ہو چکی ہے۔ وہ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ کی جانب انگلیاں اٹھاتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ انکی حکومت امریکا کے کہنے پر باجوہ رجیم نے تبدیل کی۔ لیکن دوسری جانب سے اس کا واضح انکار ہے۔ تاہم اب نئے آرمی چیف کے حوالے سے یہ واضح ہوا ہے کہ وہ کیا سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو اقتدار سے درست طور پر نکالا گیا یا پھر کسی سازش سے؟ اس حوالے سے ملک کے معروف صحافی سلیم صافی نے اپنے کالم میں آرمی چیف کی چند دن پہلے طلبا کے ساتھ گفتگو کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔ جو کہ مبینہ طور پر کچھ یوں ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی آئینی طریقے سے ہوئی۔ پی ڈی ایم نے نمبرگیم میں سبقت حاصل کی تو حکومت تبدیل ہوئی ۔ اب اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ پارلیمانی عمل کے ذریعے نکالے جانے والے سڑکوں پر آئیں ۔ پانچ سال گورننس کے لئے ہوتے ہیں مس گورننس کے لئے نہیں ۔ انڈیا میں دس مرتبہ عدم اعتماد کی تحریکیں پیش ہوئیں ۔ برطانیہ میں کتنے وزیر اعظم تبدیل ہوئے لیکن کوئی سڑکوں پر نہیں آیا ۔بدقسمتی سے ہمارے نوجوان بعض اوقات غیرآئینی اقدامات کو سپورٹ کرتے ہیں جو نہیں ہونا چاہئے۔

جواب دیں

Back to top button