سیاسیات
ایک اور فیصلہ ایک اور بیان: بدلہ ووٹ سے لیں گے ٬ چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت نے ماضی میں ایسا فیصلہ کبھی نہیں دیا، یہ ظلم ہوا ہے، عوام ہر ناانصافی کا بدلہ 8 فروری کو ووٹ سے لے گی۔
بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں دی جانے والی سزا پر کہا کہ ایک لیڈر کو خوش کرنے کے لیے سزائیں دی جا رہی ہیں، وکیل کے ہوتے ہوئے جرح کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ 342 کے بیان میں کہا کہ ہم گواہ پیش کرنا چاہتے ہیں، سزا کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے







