پاکستان

’یہ جلد بازی والا کیس ہے، یہ مس ٹرائل ہے‘: سینیٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور وکیل علی ظفر نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ جلدی میں کیا گیا ٹرائل ہے۔ عدالت نے 17 گواہان پر جرح کا حق نہیں دیا۔

ان کے مطابق ’عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ سے آرڈر لے کر آئیں۔ اگر ایک دن میں اجازت مل جاتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ ہم جرح کی اجازت نہیں دیں گے۔‘

علی ظفر کے مطابق ’آج صبح صبح ہی ہائیکورٹ کی سماعت سے قبل ہی فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ اس وجہ سے یہ مس ٹرائل ہے، یہ جلد بازی والا کیس ہے، اس میں کوئی جان نہیں ہے۔ یہ غیرقانونی ہے۔‘

علی ظفر نے کہا کہ وہ خود ہائیکورٹ میں اس مقدمے میں بطور وکیل پیش ہوں گے

جواب دیں

Back to top button