جرم کہانی

اے آر وائی کے نیوز اینکر کی جانب سے بیوی پر تشدد ٬ نئی تفصیلات آگئیں

نیوز اینکر اور ٹی وی میزبان اشفاق اسحٰق ستی پر ان کی اہلیہ نومیکا کی جانب سے مبینہ بدترین تشدد کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد پولیس نے واقعہ پیش آنے کی تصدیق کردی۔

نومیکا اشفاق اسحٰق ستی کے نام سے بنے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکائونٹ پر ٹی وی میزبان کی اہلیہ نے الزام عائد کیا کہ شوہر نے انہیں مارنے کی کوشش کی۔

خاتون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس بات کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی کہ شوہر نے انہیں کیوں مارنے کی کوشش کی، تاہم دعویٰ کیا کہ ان پر بدترین تشدد کیا گیا، انہیں چند دن تک کمرے میں بھوکا اور پیاسا قید رکھا گیا اور ان کے تمام جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔پہلی بیوی کی جانب سے بھی ماضی میں مار پیٹ کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انکی دوسری بیوی سے بھی ایک بچہ ہے۔ان کی تیسری بیوی زارا انصاری کا تعلق بھی میڈیا انڈسٹری سے رہا ہے اور یہ خاتون بھی ایک بچے کی ماں ہیں۔

جواب دیں

Back to top button