جرم کہانی
منشیات فروخت کرنے پر لڑکی گرفتار

حیدرآباد میں اسپیشل آپریشن ٹیم اور نارسنگی پولیس نے ایک نوجوان لڑکی کو حراست میں لے لیا ہے جو گوا سے حیدرآباد منشیات منتقل کررہی تھی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حیدرآباد میں لاونیا نامی لڑکی کو نارسنگی علاقہ میں باوثوق ذرائع کی اطلاع پر روک کر چیک کیا گیا تو اس کے پرس سے منشیات بر آمد ہوئی جسے ضبط کرلیا گیا۔
تحقیقات کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی کا گوا سے منشیات لاکر شہر میں فروخت کرنے کا ارادہ تھا، لڑکی کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے







