سیاسیات

کارکنان مشتعل نہ ہوں، کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے سائفر کیس میں عدالتی فیصلہ آنے کے بعد کارکنان کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عدالتی فیصلے پر تبصرہ کیا کہ اگر ’’بنیادی حق سے ہی محروم کر دیا جائے تو کیس کا کیا فیصلہ آنا ہے دنیا کو معلوم ہے۔‘‘

انھوں نے کارکنان کی جانب سے ممکنہ رد عمل کے پیش نظر کہا ’’تمام کارکنان اور پی ٹی آئی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں، ہمیں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پر اعتماد ہے، کوئی بھی فیصلہ ہو کالعدم قرار دے دیا جائے گا، ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا۔‘‘

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ کارکنان مشتعل نہ ہوں، کوئی قانون کو ہاتھ میں نہ لے، کارکن ایک کنکری تک بھی نہ پھینکیں، کیوں کہ یہ ہمیں الیکشن سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا ’’8 فروری کو سب کا محاسبہ ہوگا۔‘‘

واضح رہے کہ سائفر کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال کی سزا سنا دی ہے، خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سزا سنائی، ایف آئی اے کی پراسیکیوشن ٹیم کیس میں جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی

جواب دیں

Back to top button