پاکستان
مچھ میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچ دہشتگردوں کے حملے پسپا کردیئے

بلوچستان کے علاقہ مچھ میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچ دہشتگردوں کے حملے پسپا کردیئے
بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں سکیورٹی فوسرز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)کے دہشت گردوں کے فائر ریڈ کی کوشش کو پسپا کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملنے پر دہشت گردوں کے لیے گھات لگا رکھی تھی،دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے مؤثر جواب پر بوکھلا کر پسپا ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز بھاگتے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کرچکی ہیں۔







