پاکستان

حوثیوں کیخلاف امریکی اتحادی حملوں کا پاک نیوی کے جہازوں کی تعیناتی سے تعلق نہیں، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع نے پاک نیوی کے جہازوں کی تعیناتی کو حوثیوں کے خلاف امریکی کارروائی سےجوڑنے کو پروپیگنڈا قرار دے دیا اور کہا کہ حوثیوں کےخلاف امریکی اتحادی حملوں کا پاک نیوی کے جہازوں کی تعیناتی سے تعلق نہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کے جہازوں کی بحیرہ عرب میں تعیناتی کو ٹاسک فورس 153 سے جوڑنے میں حقیقت نہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکا نے بحیرہ احمر میں حوثی حملوں کےخلاف ٹاسک فورس 153 بنانے کا اعلان کیا تھا، پاکستان نےٹاسک فورس میں شامل ہونے کی امریکی دعوت مسترد کردی تھی۔

اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بحیرہ احمر میں ٹاسک فورس 153 اور آپریشن پراسپیرٹی گارڈین کا حصہ نہیں، حوثیوں کےخلاف امریکی اتحادی حملوں کا پاکستان نیوی کے جہازوں کی تعیناتی سے تعلق نہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان ٹاسک فورس 153 سمیت ایسے کسی اتحاد میں شمولیت کا ارادہ نہیں رکھتا جو مسئلہ فلسطین کےخلاف ہو۔

جواب دیں

Back to top button