دنیا

امریکی و برطانوی افواج کا یمن پر بڑا حملہ

امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ایک بڑے جوابی حملے میں امریکی اور برطانوی فوجیوں نے جمعرات کے روز یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے زیر استعمال ایک درجن سے زائد مقامات پر بمباری کی، اس حملے میں جنگی جہاز اور آبدوز سے لانچ کیے جانے والے ٹوماہاک میزائلوں اور لڑاکا طیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی اہداف میں لاجسٹک مرکز، فضائی دفاعی نظام اور ہتھیاروں کا ذخیرہ اور لانچنگ کے مقامات شامل تھے۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ان حملوں کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی بحیرہ احمر پر عسکریت پسند گروپ کے مسلسل حملوں کو "برداشت نہیں کریں گے”۔ اور انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے یہ اقدام صرف سفارتی مذاکرات کی کوششوں اور محتاط غور و فکر کے بعد کیا۔

جواب دیں

Back to top button