مشہور قتل کیس میں سزا کاٹتے مجرم کا خاتون جیل اہلکار کے ساتھ سیکس کرتا پکڑا گیا

مشہور زارا علینہ قتل اب ایکبار پھر سے خبروں میں ہے۔ کیوں کہ دو سال قبل اس قتل کی واردات کے مجرم کو جیل میں ایک خاتون اہلکار کے ساتھ سیکس کرتے پکڑا گیا ہے۔ یہ برطانیہ میں ہونے والی واردات کا ذکر ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی اردو سروس کے مطابق مقتول لا گریجویٹ زارا علینہ کی خالہ فرح ناز کو یہ جان کر ’گہرا دُکھ‘ پہنچا کہ ان کی بھانجی کا قاتل مبینہ طور پر جیل کی ایک اہلکار کے ساتھ سیکس کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
ارڈون میکسوینی نے زارا علینہ کو قتل کرنے اور ان پر جنسی حملہ کرنے کے جرم کا اقرار کیا تھا۔ 35 سالہ زارا کے قاتل جارڈن میکسوینی اس جرم میں کم از کم 33 سال کی قید کاٹ رہے ہیں۔ بیلمارش کو چلانے والی پریزن سروس نے کہا کہ اسے مبینہ واقعے کا علم ہے تاہم اس نے تحقیقات کے باعث مزید تبصرہ نہیں کیا۔
میٹرو پولیٹن پولیس نے کہا کہ 32 سالہ ملزم خاتون کو اپریل میں گرفتار کیا گیا۔ بطور سرکاری اہلکار ان کے اس مبینہ جرم کی تحقیقات جاری ہیں۔
خیال ہے کہ وہ جنوب مشرقی لندن میں بیلمارش جیل میں کام کرتی تھیں لیکن پریزن آفیسر نہیں تھیں۔ فرح ناز نے کہا کہ گذشتہ سال انھیں میکسوینی کے خاتون اہلکار کے ساتھ تعلق کے بارے میں بتایا گیا۔ یہ تعلق قید کی سزا شروع ہونے کے کچھ ہی ماہ بعد قائم ہوا۔ متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ نظام عدل عمر قید کے ذریعے زندگی بھر سزا کی بات کرتا ہے۔ یہ واقعہ اس اصول کے منافی ہے۔‘
’مجرم نے سزا کے چار ماہ بعد ایک خاتون سے تعلق قائم کر لیا۔ اس نے ہمارے لیے کئی سوالات جنم دیے ہیں۔‘







