سیاسیات

تحریک انصاف کو دھوکہ دے کر ن لیگ میں آنے والوں کا فیصلہ ہوگیا

نون لیگ کے اندرونی ذریعے کے مطابق، پاکستان مسلم لیگ (ن) راجہ ریاض کی قیادت میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو ٹکٹ دینے کیلئے تیار ہے۔

یہ پی ٹی آئی کے وہ رکن پارلیمنٹ تھے جن کی وجہ سے اپریل 2022 میں شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہوئی تھی تاہم نون لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ابھی تک کچھ بھی حتمی نہیں۔ جو لوگ بھی یہ باتیں کر رہے ہیں وہ بس اندازے لگا رہے ہیں۔

راجہ ریاض کو شہباز حکومت کے دوران اپوزیشن لیڈر بنایا گیا تھا اور پھر وہ نون لیگ میں شامل ہوگئے تھے۔
نواب شیر وسیر کے سوا تقریباً سب کے حق میں فیصلہ ہو چکا ہے کیونکہ جڑانوالہ (فیصل آباد) سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے وفادار طلال چوہدری جو ہر مشکل میں پارٹی اور قیادت کے ساتھ وفادار رہے، بھی اسی حلقے سے مضبوط امیدوار ہیں۔

جسٹس ثاقب نثار کے دور میں توہین عدالت کے الزام میں سپریم کورٹ سے پانچ سالہ نا اہلی کی سزا کا سامنا کرنے والے طلال چوہدری این اے 96؍ سے الیکشن لڑنے کیلئے بضد ہیں اور انہوں نے کسی اور حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

جواب دیں

Back to top button