
چلاس میں بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
چلاس کے علاقے دیامرہڈور موڑ کے قریب بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد بس بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرائی جس کے باعث بس میں آگ بھڑک اٹھی، بس ضلع غذر سے راولپنڈی جارہی تھی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ آگ لگنے کے سے ٹرک کا ڈرائیور بھی جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔







