تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت بے بس٬ سٹیٹ بینک کو خود مختاری دے کر آئی ایم ایف کو براہ راست معلومات ملتی ہیں٬ وزیر کا انکشاف

وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے انکشاف کیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے اسٹیٹ بینک کو خود مختاری دلانے کا مقصد ان معلومات تک براہ راست رسائی حاصل کرنا تھا جو وفاقی حکومت عالمی قرض دہندہ کے ساتھ شیئر کرنے سے گریزاں تھی۔

فواد حسن فواد کا چونکا دینے والا یہ بیان گزشتہ سال جنوری میں آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو مکمل خود مختاری دلانے کے پیچھے مشکوک محرکات کو مزید گہرا کرسکتا ہے اور اس وقت کے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کے کردار پر بھی سوالات اٹھاتا ہے۔

بینکنگ سیکٹر سے متعلق ایک سوال پر وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پہلے اسٹیٹ بینک کو خودمختاری دلائی پھر گورنر اسٹیٹ بینک کو اپنا محتاج بنایا اور اب براہ راست بینک سے وہ تمام معلومات حاصل کر رہا ہے جو پہلے حکومت پاکستان اسے نہیں دیا کرتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بنک کمرشل بنکوں کے لنڈنگ اور ڈیپازٹ ریٹ کے پھیلائو کو کم کرنے کا کیوں نہیں کہتے جو اسوقت دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔

جواب دیں

Back to top button