تازہ ترینخبریںسیاسیات

انجینئر علی مرزا ‘اداروں’ سے کالیں کروا رہے ہیں٬ مفتی حنیف قریشی کا الزام

ملک کے معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا اس وقت پھر خبروں میں ہیں۔ اور اسکی وجہ ایک مناظرے کی کوشش ہے۔

اہلسنت کی مذہبی شخصیت مفتی حنیف قریشی جہلم پہنچے اور ایک اینکر کو ساتھ لے کر انجئینر علی مرزا کی اکیڈمی میں کیمروں کے ساتھ جانے کی کوشش کی جس کو پولیس سمیت اکیڈمی کی انتظامیہ نےناکام بنا دیا۔

تاہم مفتی حنیف نے دعوی’ کیا ہے کہ انجینئر مرزا ان کو اداروں سے فون کروا رہے ہیں۔ اور اگر ادارے انکے پیچھے ہیں تو کم از کم وہ یہ دیکھیں کہ یہ کیا شخص ہے۔

یاد رہے کہ انجینئر علی مرزا پر اکثر شخصیات یہ الزام عائد کر چکی ہیں کہ انہیں اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔ جبکہ وہ پاک فوج کے ادارے میں بطور انجینئر کام کرچکے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button