تازہ ترینخبریں

مولانا فضل الرحمان خفیہ روٹ سے غزہ روانہ

 

جب سے اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری شروع کی ہے پاکستان میں غزہ میں جا کر عملی جہاد کے موضوع پر زور و شور سے بحث ہو رہی ہے۔ تاہم اب ایک نجی چینل نے مولانا فضل الرحمان سے متعلق بڑا انکشاف کردیا ہے۔ خبر کے مطابق جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اسرائیل کے حملے کی زد میں آنے والے فلسطینیوں کی مدد کے لیے غزہ روانہ ہو گئے۔

مولانا فضل الرحمان کسی بھی مسلم ملک کے پہلے مذہبی سیاسی رہنما ہیں جو جنگی علاقے کے سفر پر گئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا گیا کیونکہ وہ تباہ حال لوگوں تک خاموشی سے پہنچ کر ان کی مدد کرنا چاہتے تھے، وہ اپنے ساتھ خوراک اور ادویات لے کر جا رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button