
کوئٹہ میں غیرملکی تارکین وطن کے خلاف کاروائیوں سے متعلق ایک بریفنگ میں وزیراطلاعات نے بتایا کہ یہ 70 ہزار شناختی کارڈ نادرا نے بلاک ہیں جن کے حوالے سے ایجنسیاں کام کررہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کریک ڈائون کے پہلے روز100غیرملکیوں کو حراست لیا گیا جبکہ گھرگھر چیک کرنے کا عمنل آج سے شروع کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ سے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران 1000غیرملکیوں کو ٹرین کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان سے اب تک 35 ہزارغیرملکی تارکین وطن رضاکارانہ طورپرواپس جاچکے ہیں۔ ا
س موقعے پرکمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا کہ کوئٹہ شہرمیں 6 ہولڈنگ سینٹرزقائم کردیے گئے ہیں جن میں آنے والوں کا ریکارڈ نادرا اورایف آئِ اے کی جانب سے ترتیب دیا جائے گا۔
اگرچہ سرکاری طورپروزیراطلاعات نے رضاکارانہ واپسی کے خاتمے کے بعد 100 افراد کی گرفتاری کے بارے میں بتایا تاہم بعض دیگر ذرائع کے مطابق گرفتاریوں کی تعداد زیادہ ہے







