
آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس نوابشاہ میں عمائدین نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہناتھاکہ سابق وزیر اعظم کو میں نے بنوایا تھا لیکن انہوں نے کام نہیں کیا، سابقہ حکومت نے عوام کیلئے کام نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کیلئے کام کیا ہے، نواب شاہ میں ایگریکلچر یونیورسٹی قائم کروں گا اور ضلع میں پولیس یونیورسٹی قائم کی جائے گی جس میں امیدواروں کو پہلے تربیت دی جائے گی۔







