
الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کے لیے 28 جنوری 2024 بروز اتوار کی تاریخ تجویز کردی ہے
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن سپریم کورٹ کو 2 دن بعد تحریری طور پر آگاہ کر دےگا۔
دوسری طرف حکومتی ذرائع بتاتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے مجوزہ تاریخ کے اعلان پرانتخابات کرانےکی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
اچھی بات ہے عام انتخابات کے شفاف انعقاد سے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا غیر یقینی کی صورتحال ختم ہوگی ۔







