تازہ ترینخبریںسیاسیات

پنجاب حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کر دی

پنجاب کی نگران حکومت نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی سزا معطل کر دی ہے۔

نگران پنجاب کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سزا معطلی کی منظوری دی ہے۔ میاں محمد نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو درخواست دی تھی۔

پنجاب کی نگران کابینہ نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سزا معطل کی، کرمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401 کے تحت نواز شریف کی سزا معطل کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 24 دسمبر 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد قومی احتساب بیورو نے انھیں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button