تازہ ترینخبریںسیاسیات

سپریم کورٹ کا فیصلہ ملکی مفادات کے خلاف قرار

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قومی سلامتی اور قومی مفادات کے برعکس قرار دیدیا ہے۔

آئی پی پی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر اور غیر ملکی ایجنڈوں پر کام کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسا قانون نہ ہونے کی وجہ سے غیر ملکی ایجنٹوں کے خلاف مضبوط فیصلے نہ کئے جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button