تازہ ترینخبریںدنیا

غزہ میں اب تک 16 صحافی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع شروع ہونے کے دن  7 اکتوبر سے  ابتک  غزہ میں 16 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد IFJ کی ویب سائٹ پر تحریری بیان کے ساتھ اپ ڈیٹ کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جاری جھڑپوں میں اب تک 16 صحافی مارے جا چکے ہیں اور متعدد صحافی زخمی اور لاپتہ ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ  ایک صحافی اور فوٹو گرافر کی کوئی  اطلاع  نہیں ۔

IFJ نے فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں سے بھی مطالبہ کیا کہ "ضروری احتیاط برتیں، حفاظتی سامان پہنیں اور فیلڈ میں نہ جائیں۔

اس سے قبل کے  بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں 13 صحافی مارے گئے۔

جواب دیں

Back to top button