تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی پر اختلاف کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر مستعفی

امریکہ کے اتحادیوں کو اسلحے کی منتقلی کی ذمہ دار ایجنسی میں کام کرنے والے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

جاش پال نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی میں تیزی لانے کے انتظامیہ کے فیصلوں سے اختلافات کیا تھا۔

محکمہ خارجہ کے بیورو آف پولیٹیکل ملٹری افیئرز میں کانگریس اور پبلک افیئرز کے ڈائریکٹر پال نے لنکڈ ان پر کہا: ’میں کئی اہم پالیسی فیصلوں کی حمایت میں کام نہیں کر سکتا، جن میں تنازعے کے ایک فریق کو مزید ہتھیار فراہم کرنا بھی شامل ہے، جن کے بارے میں میرا خیال ہے کہ یہ تنگ نظری، تباہ کن، غیر منصفانہ اور ان اقدار سے متصادم ہیں جن کی ہم عوامی طور پر حمایت کرتے ہیں۔‘

پال نے کہا کہ اگرچہ وہ اسرائیل پر حماس کے حملے کی ’شدت‘ کو تسلیم کرتے ہیں، لیکن ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ اسرائیل کے ردعمل سے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے ’مزید اور گہرے مصائب پیدا ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button