تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیلی بمباری میں بچنے والا بچہ ڈاکٹر سے مل کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا

غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے میں بچ جانے والے 4 سالہ بچے نے کیا دیکھا؟ ڈاکٹرز کی دہشت سے لرزتے بچے سے بات کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

فلسطینی ڈاکٹرز نے بچے سے بار بار پوچھا کہ کیا دیکھا؟ کیا ہوا تھا؟ بچے نے دو بار الفاظ ادا کرنے کی کوشش کی مگر کچھ بول نہیں پایا۔

ڈاکٹر نے اسے گود میں اٹھایا تو وہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کی حدیں بھی پار کرلی ہیں، اسرائیلی فو ج نے غزہ میں زخمیوں سے بھرے اسپتال پر بمباری کردی جس سے زخمی بچوں اور خواتین سمیت 500 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جبکہ سیکڑوں شدید زخمی ہیں۔

 

جواب دیں

Back to top button