تازہ ترینخبریںدنیا

غزہ کے ہسپتال پر حملہ اسرائیل نے نہیں دوسرے گروپ نے کیا، بائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے غزہ کے اسپتال پر حملے کی ذمہ داری فلسطینی گروپ پر ڈال دی۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق صدر جوبائیڈن کی تل ابیب آمد پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ان کا استقبال کیا اوراس موقع پر جوبائیڈن نے نیتن یاہو کوگلے بھی لگایا۔

بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو میں امریکی صدر نے اسرائیل کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ واشنگٹن غزہ میں جنگ کے دوران اسرائیل کو اس کے دفاع کے لیے سب کچھ فراہم کرے گا۔

امریکی صدر نے نیتن یاہو سے گفتگو میں غزہ کے اسپتال پرحملے کی ذمہ داری فلسطینی گروپ پر ڈال دی اور کہا کہ غزہ کے اسپتال پر حملہ بظاہر آپ نے نہیں دوسری ٹیم نے کیا البتہ امریکی صدر نے اس حوالے سے کسی ثبوت کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا حماس کو شکست دینے کے لیے لازمی طور پر اکٹھا ہو

جواب دیں

Back to top button