تازہ ترینخبریںدنیا

غزہ ہسپتال پر حملہ فلسطینی گروہ اسلامی جہاد نے کیا، اسرائیل

اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ کے الاہلی عرب ہسپتال پر فضائی حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں دھماکہ فلسطینی راکٹ گرنے کے باعث ہوا جنھیں ایک قبرستان سے داغا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئل ہیگری نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اس حملے کا فلسطینی گروہ اسلامی جہاد ذمہ دار ہے۔

انھوں نے رپورٹرز کو بتایا کہ ہسپتال پر دھماکے کے فوراً بعد ہم نے اسرائیلی فوج کے تمام متعلقہ محکموں سے رابطہ کیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ گذشتہ شب ہسپتال پر حملے سے کچھ دیر قبل تقریباً 6:15 پر حماس نے اسرائیل پر متعدد راکٹ داغے تھے۔ جس کے بعد تقریباً سات بجے کے قریب فلسطینی اسلامی جہاد نے ایک قریبی قبرستان سے دس راکٹ اسرائیل پر داغے تھے۔ اور اس کے چند لمحوں بعد ہی ہسپتال میں دھماکے کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حماس جانتی ہے کہ ہسپتال کر دھماکہ اسلامی جہاد کی جانب سے داغے گئے راکٹوں سے ہوا ہے لیکن انھوں نے اسرائیل پر الزام لگانے کے لیے عالمی میڈیا کمیپئن چلائی۔

ان کا کہنا تھا کہ فضائی مناظر کی فوٹیج سے یہ تصدیق ہوتی ہے کہ ہسپتال کی عمارت کو سیدھا نشانہ نہیں بنایا گیا اور نہ ہی قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ بلکہ ہسپتال کے باہر پارکنگ کی جگہ کو نقصان پہنچا ہے۔

جواب دیں

Back to top button