تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیل کا حماس کی ٹینک شکن بریگیڈ کے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیل گذشتہ رات غزہ کے ایک ہسپتال پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری سے انکار کر رہا ہے جس میں سینکڑوں افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

لیکن آج صبح اس کی فضائیہ نے غزہ کی پٹی میں درجنوں دیگر ’اہداف‘ پر فضائی حملہ کیا ہے اور اس حملے میں فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے مزید دو ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے ایک ٹویٹ میں دو افراد کا نام ظاہر کیا ہے جن میں ایک محمد الوادیہ جنھیں حماس کے غزہ سٹی بریگیڈ کے ٹینک شکن نظام کا کمانڈر بتایا گیا ہے اور دوسرے اکرم حجاز ہیں جو ہتھیاروں اور ’دہشت گردی کے فنڈز‘ کا ڈیلر ہے۔

اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے جن مقامات کو نشانہ بنایا ہے ان میں سے کچھ کے بارے میں بتاتے ہوئے اس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اس نے حماس کے ’آپریشنل ہیڈکوارٹر‘، ’راکٹ اور اینٹی ٹینک لانچنگ پوزیشنز‘ اور نام نہاد ’دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے‘ پر حملہ کیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button