تازہ ترینخبریںدنیا

ٹروڈو سمیت عالمی رہنماؤں کا ہسپتال حملے کی تحقیقات اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے غزہ کے الاہلی عرب ہسپتال پر حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی سینکڑوں ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے اس واقع کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’مجھے غزہ کے الاہلی عرب ہسپتال پر حملے کے نتیجے میں جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ ہے۔ میری نیک تمنائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنھوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’یہ ضروری ہے کہ بے گناہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی جائے۔ ہمیں مل کر اس بات کا تعین کرنا چاہیے کہ کیا ہوا۔ اس کی تحقیقات اور احتساب ہونا چاہیے۔‘

جواب دیں

Back to top button