تازہ ترینخبریںسیاسیات

نواز شریف کی ائیر پورٹ لینڈنگ اور مینار پاکستان پر آمد کے درمیانی قانونی پیچیدگیاں حائل

21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچنے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو آئندہ برس جنوری میں عام انتخابات سے قبل اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کی سیاسی مقبولیت بحال کرنے گھرکے لیے انتخابی مہم شروع کرنے سے پہلے کئی قانونی چیلنجز کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔

نواز شریف کی قانونی ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ نواز شریف کو درپیش قانونی پیچیدگیوں سے نمٹنے کے لیے طویل قانونی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی، ایون فیلڈ کیس میں ان کے شریک ملزمان (مریم نواز شریف اور ان کے شوہر) کو پہلے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے بری کر دیا ہے۔

وکیل نے مکمل یقین ظاہر کیا کہ نواز شریف انتخابات کے وقت تک خود کو درپیش تمام قانونی چیلنجز سے آزاد ہو جائیں گے کیونکہ اِن کارروائیوں میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

جواب دیں

Back to top button