تازہ ترینخبریںدنیا

فلسطینی سینکڑوں کی تعداد میں محمود عباس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

سینکڑوں فلسطینیوں کا فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے خلاف رام اللہ میں احتجاج سامنے آیا ہے۔ منگل کے روز ان سینکڑوں فلسطینیوں نے رام اللہ میں اتھارٹی کے دفاتر کی طرف احتجاجی مارچ کیا۔

یہ احتجاج منگل کے روز غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی ٹارگٹد بمباری کے بعد کیا گیا۔ اس موقع ہر فلسطینی سکیورٹی فورسز نے فلسطینی شہریوں کو احتجاج سے روکنے کی کوشش کی تو اتھارٹی کی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہو گئی۔

احتجاجی مظاہرین محمود عباس کو صدارت سے ہٹانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق بظاہر احتجاج کی وجہ محمود عباس کا اسرائیل حماس جنگ میں خود کو اس جنگ سے الگ رکھتے ہوئے اسرائیل کے بارے میں مفاہمانہ انداز اپنائے ہوئے ہے۔

واضح رہے محمود عباس جنہیں اسرائیل اور تمام عالمی طاقتیں کافی اہمیت دیتی ہیں۔ انہیں اسرائیلی حکومت کی طرف سے بھی ایک طرح کا قبول عام حاصل ہے۔

محمود عباس کی صدارتی مدت کئی سال پہلے ختم ہو چکی ہے لیکن وہ محض عالمی سطح پر اپنی قبولیت کی وجہ سے فلسطینی اتھارٹی کی صدارت قائم رکھے ہوئے ہیں۔

تاہم فلسطینیوں کے محمود عباس کے خلاف اس احتجاج کو روکنے کے لیے اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے ان کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔
دوسری جانب مظاہرین محمود عباس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور انہیں منصب سے الگ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین غزہ پر اسرائیلی بمباری کے بارے میں محمود عباس کی پالیسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے

جواب دیں

Back to top button