
لبنان نے اپنی ایئر لائن کے 5 مسافر طیارے ترکیے منتقل کردیے۔
مڈل ایسٹ ایئر لائنز کے ترجمان کے مطابق 24 میں سے 5 طیارے احتیاطاً ترکیے منتقل کیے ہیں، کمپنی کے 5 طیار ترکیے جانے کے باوجود معمول کے فضائی آپریشن میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر 10روز سے اسرائیل اور حزب اللّٰہ میں جھڑپیں جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں اسرائیل اور حماس و حزب اللّٰہ کے درمیان جاری تنازع کو 2006ء کی اسرائیل حزب اللّٰہ جنگ کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ سنگین جنگی صورت حال سمجھا جا رہا ہے۔







