تازہ ترینخبریںدنیا

امی میں ٹھیک ہوں: امریکا میں فلسطینی نژاد بچے کا قتل

امریکہ کی ریاست الینوئے میں مالک مکان کے ہاتھوں قتل ہونے والے چھ سالہ مسلمان بچے کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے سینکڑوں افراد کا مجمعہ اکھٹا ہوا۔ وادیا ال فیومے کے چچا نے بتایا کہ نفرت انگیز واقعے میں قتل ہونے سے قبل اس کے آخری الفاظ تھے کہ ’امی، میں ٹھیک ہوں۔‘

سوموار کے دن شکاگو کے مضافات میں برج ویو کے علاقے میں بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔ایک طرف چھ سالہ وادیا کی تدفین ہو رہی تھی تو وہیں دوسری طرف قتل کا ملزم عدالت میں پیش ہو رہا تھا۔ پولیس کے مطابق وادیا پر حملہ اس کے مذہب کی وجہ سے ہوا اور ملزم مبینہ طور پر اسرائیل اور حماس کی جنگ کی وجہ سے پریشان تھا۔ تاہم پیر کو برج ویو میں جمع ہونے والے افراد میں سے کئی بہت دور سے آئے تھے۔ کوئی غم کا اظہار کرنے اور کوئی قتل کے اس واقعے پر غصے میں تھا۔ اس حملے میں وادیا کی 32 سالہ والدہ زخمی ہوئیں ہیں جو ہسپتال میں ہونے کی وجہ سے بیٹے کے جنازے میں شرکت نہیں کر سکیں۔

جواب دیں

Back to top button