
کئی دن سے لاپتہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب استحکام پاکستان پارٹی کے دفتر میں منظرعام پر آگئے، پی ٹی آئی چھوڑنے اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
فرخ حبیب نے استحکام پاکستان پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا اور کہا کہ آج میں استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے افسوسناک واقعات کے بعد ہم گھروں سے دور تھے، ہم لوگ ان واقعات پر قانون کا سامنا نہیں کر رہے تھے، ہم تو قائداعظم کا پاکستان بنانے کے لیے پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔







