تازہ ترینخبریںدنیا

مصر نے غزہ میں ڈیڑھ لاکھ لٹر ایندھن پہنچا دیا

مصر کی جانب رفح کراسنگ پر امدادی اشیا سے بھرے ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں جو غزہ میں داخلے کے لیے اجازت کے انتظار میں ہیں اور رفح کراسنگ کی دوسری جانب غزہ سے غیر ملکی پاسپورٹ تھامے ہوئے فلسطینیوں کا ایک ہجوم ہے، جو وہاں سے جانے کی اُمید آنکھوں میں لیے راہداری کے گیٹ کے کھُلنے کے منتظر ہیں۔

ان حالات کے برعکس ایک مقامی عہدیدار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ مصر کی جانب سے غزہ میں صرف ڈیڑھ لاکھ لیٹر ایندھن منتقل کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے عہدے داروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ایک ’بڑا انسانی بحران‘ جنم لینے والا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ’ہسپتالوں میں ایک دن کے اندر ایندھن ختم ہو جائے گا جس سے ہزاروں بیمار اور زخمی افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔

جواب دیں

Back to top button