تازہ ترینخبریںدنیا

’غزہ میں ایسے زخمی بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جن کے خاندان میں کوئی اور زندہ نہیں بچا‘: ڈاکٹر غسان

غزہ سے ڈاکٹر غسان ابو سطہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے ہسپتال میں آنے والے زخمیوں میں سے تقریبا آدھے بچے ہیں، جن میں سے کچھ اپنے اہل خانہ میں سے زندہ بچ جانے والے واحد فرد ہیں۔

عام طور پر برطانیہ میں کام کرنے والے سرجن غسان ابو سطہ گزشتہ پیر کو غزہ پہنچے تھے اور وہ شمالی علاقے میں موجود ہیں اور وہاں کے ایک اسپتال میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اتوار کے روز انھوں نے بتایا کہ چار اور پانچ سال کی دو لڑکیوں کو جھلسنے اور سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر غسان کا کہنا ہے کہ ’تباہ ہونے والے گھر کے ملبے سے اس خاندان میں سے بس یہی دو لڑکیاں زندہ بچیں۔ ہر روز ہمارے پاس اس طرح کے کیسز آتے ہیں، اور صورتحال یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ اُس علاقے میں رہتے ہیں جےاں غزہ کے باقی حصوں سے نقل مکانی کر کے آنے والے قیام پزیر ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’پناہ گزین بننا فلسطینیوں کی شناخت کا ایک اہم حصہ ہے، لوگ دوبارہ اس سے گزرنا نہیں چاہتے ہیں‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’محفوظ سمجھے جانے والے علاقوں پر دیگر علاقوں کی طرح وحشیانہ بمباری کی گئی۔‘

جواب دیں

Back to top button