
اسرائیل کے اقوام متحدہ کے لیے سفیر نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ پر قبضہ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ سی این این جیلاڈ اردان نے کہا ہے کہ جیسا کہ ہم اپنے بچاؤ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔۔۔ اس کا ایک ہی حل ہے کہ حماس کا خاتمہ کیا جائے اور اس مقصد کے لیے ہم جو بھی کر سکے کریں گے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر اسرائیل نے حماس کو ہٹا دیا تو پھر غزہ کی بھاگ ڈور کون سنبھالے گا تو اس پر سفیر نے کہا کہ اسرائیل اس پر ابھی نہیں سوچ رہا کہ جنگ کے دوسرے دن کیا ہو گا۔





